19 دسمبر 2014 - 19:44
روس، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے گا

روس نے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے حق میں پیش کئے گئے مسودہ قرارداد کی حمایت کرنے کو تیار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویتالی چورکین نے کہاکہ ابھی یہ معلوم نہيں ہے کہ اقوام متحدہ اس مسودہ قرارداد کا کب جائزہ لے گي لیکن ماسکو اس کی حمایت کرنے کو تیار ہے ۔ اردن کی طرف سے تیار کئےگئےمسودہ قرارداد میں اس بات کی جانب ا شارہ کیا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کو دوہزار سترہ تک مقبوضہ فلسطینی علاقے خالی کرنے ہوں گے اور اسرائیل و فلسطینیوں کے درمیان ایک سال کے عرصے میں سازباز قائم ہوجائے گي ۔

یہ مسودہ قرارداد باضابطہ طور پرسلامتی کونسل کے پندرہ ارکان کوپیش کردیا گیا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں کبھی بھی اس پرووٹنگ ہوسکتی ہے، لیکن اس پر کب ووٹنگ ہوگی اس کی ابھی کوئي ضمانت نہيں ہے ۔
سفارتکاروں کا کہنا ہےکہ اس مسودہ قرارداد پر بات چیت اور صلاح ومشورے کا عمل کئي روز یا کئی ہفتے تک طول پکڑسکتا ہے ۔

.......

/169